پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ کے تعاون سے منعقد ڈی سی نوشہرہ پریمیئر لیگ دوسری ایڈیشن کی افتتاحی تقریب گیریژن گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکاء اللہ, کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے عہدیداران, آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران و ممبران, سپانسرز, ٹیم مالکان, سابقہ نامور کھلاڑی, کرکٹ پلئیرز, اور دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور سپانسرز نے کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹرافی کی رونمائی کی اور ایونٹ سپانسرز کرنے اور ایونٹ کی انعقاد میں حصہ لینے والے ارکان میں شیلڈز اور ٹرافیاں پیش کئے افتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیل کود کے مواقع فراہم کر کے ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کا اس موقع پر کہاکہ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر نوشہرہ ذکاء اللہ کی تعاون سے نوجوان نسل کو بہتر سے بہتر کھیل کود کے مواقع فراہم کرے گی تاکہ اپنے ملک و قوم کا نام ساری دنیا میں روشن کرسکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے