الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ تنظیم اساتذہ پورن کااجلاس،سب ڈویژن پورن کیلئے گل زمان چاگم کو صدر،نثاراحمد جنرل سیکرٹری ویگر کابینہ منتخب۔تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے صدر فخرالابرار نے نومنتخب صدر اور دیگر کابینہ سے حلف لیا۔تنظیم اراکین ودیگر کی کابینہ کو مبارکباد اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق تنظیم ساتذہ ضلع شانگلہ کے پریس سیکرٹری انعام الدین بابر نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز الوچ پورن میں تنظیم اساتذہ تحصیل پورن کے زیر اہتمام انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس کی صدارت صدر تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ محترم فخرالابرار نے کی جسمیں ارکان کی متفقہ رائے سے نئے سیشن کیلئے تحصیل پورن کی صدارت کے لیے گل زمان چاگم کو منتخب کیا جنرل سکریٹری کے لیے نثار احمد عادل کو منتخب کیا۔جبکہ ناظم مالیات کے لیے وکیل احمد،سوشل میڈیا اور پریس کی ذمہ داری کیلئے ارشد علی عاطف اور عنایت الحق اصلاحی کاانتخاب کیاگیاصدر فخرالابرار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے