بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پاک افغان بارڈر چمن با ب دوستی فوری طور پر کھولا جائے تاکہ ہزاروں شہریوں کو درپیش مشکلات ختم اورعلاقائی تجارت ومعیشت بحال ہو سکے دوسال سے بند سرحدکی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہونے کا خد شہ ہے جبکہ بارڈر کے دونوں طرف آباد عزیز واقارب ملنے کو ترس رہے ہیں ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ق) ملاکنڈ قومی محاذ اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا کے عہدیداروں گل زمین ڈاکٹر سلمان بخاری پیر سعید خان اظہار علی اورمحسن اللہ نے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انھوں نے آل پا رٹیز تاجر لغڑی اتحاد چمن بلوچستان کی احتجاجی تحریک اور مطالبات کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت کو حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہو ئے ہنگامی اقدامات کرنے چاہئے تاکہ سرحد پر حالات کنٹرول میں رہیں انھوں نے ق لیگ ضلع چمن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید علی عادل کی دعوت قبول کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ عنقریب ق لیگ قومی محاذ اور لیبر یونین ملاکنڈ ڈویژن کا نمائندہ وفد چمن بلوچستان کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے گا انھوں نے پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی وفاقی وزراء طار ق بشیر چیمہ چوہدری مونس الہٰی اور سینٹر کامل علی آغاز کو بھی صورت حال کا نوٹس لے کر اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے