نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں مہنگائی ہیں،آج کورونا وباء کے باعث پوری دنیامیں کاروباری نظام درہم برہم ہوگئے ہیں،بڑے بڑے ممالک مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، پیٹرول،گندم،گھی اور چینی باہر سے در آمد کرتے ہیں،جب باہر ممالک میں ان چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تو یہاں پاکستان میں مہنگائی بڑھ جاتی ہیں، عمران خان ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں،عمران خان کی سوچ ہے کہ اس ملک میں غریب بہت ہے ملک کے غریب عوام کو کسی نہ کسی طریقے سہولیات دینے کی کوشش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ کے علاقے خویشگی پایاں محلہ گکیان میں آصف گکیانی کے حجرے میں جلسہ عام سے خطاب اور ذرائع ابلاع کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجود تھے،جلسے میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پرخویشگی کے عوام نے خویشگی انٹرچینج کی منظوری سمیت دیگر ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا شکریہ بھی ادا کیا موزیر دفاع پرویز خٹک کا گزشتہ دو دنوں سے گنڈیری اور خویشگی میں پروگرامز جاری ہے موزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اپنی جیب بھرنے کے لیے قرضے لئے تھے جس کا سارا بوجھ آج عوام پر پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک دلیر لیڈر ہیں،وہ کسی کی ڈیکٹیشنز پر نہیں چلتے بلکہ عمران خان ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ جلد ہی مہنگائی پر قابو پالینگے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے