اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملک نہیں چل سکتا،استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان تین سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کر دیا،ڈالر کی قیمت173روپے کا ہو گیا،عمران خان آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں عمران خان نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکہ دیا،ملک اور عوام کے ساتھ کیا کر دیا ہے عمران خان تین سال میں عوام کو لوٹا اور صرف اور صرف جھوٹ بولا ملک کی فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے قومی اداروں کو متنازعہ اور ان کا تماشا بنا دیاتین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا، تین سال میں روزگار کا جنازہ نکال دیا۔