چلاس (مانند نیوز ڈیسک) بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس پر پھنسی 22 گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پھنسی ہوئی گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرکے چلاس پہنچا یا گیا، چلاس شہر اور گردونواح میں بارش، بابو سر ٹاپ، فیری میڈوز، نانگا پربت میں برفباری جاری  رہی، برفباری کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے عارضی طور پر بند رہی۔بابوسر ٹاپ پر 16 انچ تک برف پڑی، ہائی وے کی بندش سے بابوسر اور ناران کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔دوسری جانب سماہنی، بھمبر آزاد کشمیر میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مینگورہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے