تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) اے ایس ڈی ای او میل سرکل تخت بھائی کے افتخار علی خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 تخت بھائی ایس کیو ایم آئی کے حوالے سے دورہ کیا اور وہاں پر موجودہ اساتذہ کی کارگردگی دیکھا اور ساتھ ہی طلباء سے ان کے مضامین کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح استاتذہ دل لگا کر بچوں کو سبق پڑھائنگے تو میرے خیال میں بچہ نہ تو تعلیم کے زیور سے محروم ہوگا اور نہ ہی پڑھائی میں کمزور ہوگا۔ اور وہ دن دور نہیں کہ ہم تعلیمی لحاظ سے پورے دنیا میں اپنا نام روشن کریں گے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد خان بھی موجود تھے۔