لندن (مانند نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھل چکے ہیں، جن کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملے گی، مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، امریکا میں جو مہنگائی ہے وہ پچھلے 30 سالوں میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ایکسچینج ریٹ جون 2019 سے مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا، ادائیگیوں کا دباؤ اس لیے ہے کہ ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے