اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے او کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی ہدایت کی ہے۔وزارتِ داخلہ نے لاہور کے علاقوں سبزہ زار اور اقبال ٹان میں بھی فوری انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔