پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے وار بدستور جاری ہیں لوگوں کی بڑی تعداد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہی ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی و پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس پر مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس وقت 12 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔ایل آر ایچ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے تقریباً 151 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 58 ڈینگی پازٹیو ہیں۔اسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں  65 ڈینگی کے مریض ذیر علاج ہیں جن میں 23 خواتین سمیت 42 مرد شامل ہیں۔انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید ڈینگی کے 8 مریضوں کو داخل کیا گیاجبکہ 9 مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر روانہ کردیا گیاہے۔ زیادہ تر مریضوں کا تعلق تہکال، اکیڈمی ٹاؤن، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربنداور ضلع خیبر سے ہے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 768 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 290 مثبت اور 478 منفی ٹیسٹ آئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے