نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام نوشہرہ کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کی قیادت جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے ضلعی امیر قاری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، جے یو آئی خیبر پختونخواہ مجلس شوریٰ کے رکن الحاج پرویز خٹک، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ اور جمعیت طلبا اسلام کے رہنما عاصم خان حلیمزئی سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی کر رہے تھے مطاہرین جلوس کی شکل میں نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے شوبرا چوک پہنچ گئے جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کر دی مظاہرین بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروز گاری اور لاقانونیت سمیت موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے شوبرا چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکر دیا تھا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر قاری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، الحاج پرویز خان خٹک، قاری ریا ض اللہ اور عاصم خان حلیمزئی نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزراء نے اس ملک کے نوجوانوں، خواتین، سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ دیا ہے، اقتدار میں آنے سے قبل کہتا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پیٹرول فی لیٹر 60روپے بجلی کی فی یونٹ 6روپے اور 20کلو آٹے کا تھیلہ 500روپے پر ہوگا لیکن اقتدار ملتے ہی انہوں نے مہنگائی کے جو بم عوام پر گرائے وہ ان کی اصل حقیقت تھی جو عوام کے سامنے آگئی انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاسپورٹ کو عزت دینے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں کے لئے شرم کی بات ہے کہ بنگلہ دیش کا ایک ٹکہ اور پاکستان کے دو روپوں کے برابر ہے، اس سے ظاہر ہے کہ ہمارے حکمران جھوٹے، ہیں ااور ریاست مدینہ کے حکمران جھوٹے نہیں ہو سکتے لہذا قوم کے ساتھ ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ کیا گیا ہے اس لئے عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ا نہوں نے مزید کہا کہ سارے آٹا چور، چینی چور، ادویات مافیا، کرپٹ عناصر موجدہ حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور عمران خان چور مچائے شور والا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ وزیر اعظم عمران خان ان ہی چوروں لٹیروں اور مافیا کا سرغنہ ہے انہوں نے کہا کہ حکمران پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کے بعد برٹش ممالک کی مثالیں دیتے ہیں لیکن ان اندھے، بہرے حکمرانوں کو اپنا پڑوسی ملک افغانستان نظر نہیں آتا کہ وہا ں پر حکومت نے 40فیصد نرخ کم کرنے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کا دوسرا احتجاجی مظاہرہ 27 کو تاروجبہ تیسرا 31اکتوبر کو اکوڑہ خٹک چوتھا یکم نومبر کو پبی پانچوں 3نومبر کو نظامپور میں جبکہ چھٹا احتجاجی مظاہرہ 5نومبر کو رشکئی کے مقام پر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں نے اس ملک کے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے آئے روز اشیاء خورد و نوش کی قتیمتوں میں اضافہ، پیٹرول و گیس مصنوعات کی قیمتیں اسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 500%اضافہ ایسا ہے جیسے ادویات سمیت اشیاء خورد و نوش کی خریداری عوام کی دسترس سے باہر کر دینا کیا آج ان لوگوں کو اس ہوشربا مہنگائی میں وزیر اعظم عمران خان کی چوری نظر ننہیں آتی اسی حکومت نے ہی اس ملک کو کئی سو ارب روپے خسارہ پہنچا دیا ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے پاکستان اقتصادی، معاشی اور سفارتی طورپر تنہا ہوتا جا رہا ہے اور عمران خان ہے کہ قوم کو نہ گھبرانے کی تلقین کرتے رہتے ہیں اب قوم سڑکوں پر ہے عمران خان اور انکے وزراء مستعفی ہوجائیں۔