لاہور( مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے پنجاب میں کورونا وائرس کی ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مہم کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے