ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چند کا ہنگو پریس کلب کا دورہ۔ عبوری کابینہ کو مبارکباد۔ صحافی برادری نے ہنگو کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں گراں قدر حصہ ڈالا ہے،عبوری کابینہ ہنگوپریس کلب کے معاملات کو خوش اصلوبی سے چلائے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو قدر و منزلت دی ہے۔ نصیب چند۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چند نے ہنگو پریس کلب کا دورہ کیا او رعبوری صدر ذاہد مصری خان اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے صحافیوں نے مشکل وقت میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کر کیاپنے علاقے اور عوام کی خدمت کی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ طاقتور میڈیا کے لئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عبوری صدر ذاہد مصری خان، چئیرمین ہنگو پریس کلب اسرار احمد اورکزئی، جنرل سیکرٹری طارق محمود مغل اور سیکرٹری اطلاعات محمد فخر الاسلام کاکاخیل کو ہار پہنائے اور صحافتی ذمہ داریوں پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے