نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کا اسلحہ سمگروں اور چور وں کیخلاف کامیاب کاروائیاں۔ گھروں سے چوری کرنے والا 04 رکنی گروہ گرفتار۔جبکہ اسلحہ کی بھاری کیپ برآمدپولیس ترجمان کے مطابق تین دن قبل نعمت ساکن ڈھیری کٹی خیل (جہانگیرہ)نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ نامعلوم  گھر کے دروازوں کے تالے توڑ کے 10 ہزار نقد،ہزاروں روپے کی ارٹیفیشل جیولری،03 بیکریاں اور DVR ڈیوائس چوری کرکے لے گئے۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے غافراللہ خان SHO اکوڑہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم /ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے 03 دن کی  انتھک محنت  اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔ملزمان  (1)سید خان ولد محبوب شاہ  (2)سلمان ولد ستار گل(3)اجمل ولد مقبول اور (4)حضرت ولد رحیم خان کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کیدروان ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پرمال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے احکامات پر پائیدار امن کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں ہارون خان SHO نوشہرہ کلاں نے پولیس نفری کے ہمراہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں ناکہ بندی کی تھی۔مشکوک گاڑیوں اور افراد کے نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جا رہی تھی۔ایک ڈاٹسن کو شک کی بناء  پر روکا گیا۔تلاشی لینے پر ڈاٹسن کے تہہ میں بنائے گئے خفیہ خانے سے عدد 10 عدد کلا شنکوف،18 عدد پستول،79 عدد مختلف چارجر اور 07 ہزار 200 کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزم سعود اکبر ولد جہان اکبر ساکن درہ آدم خیل کو حراست میں لیکر مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے