کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات اور پاکستانی جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر دو مختلف کارروائیوں میں منشیات اور جعلی کرنسی کے تین بین الاضلاعی سمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔کارروائی مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی۔منشیات موٹر کار کے خفیہ خانوں اور جعلی کرنسی فلائنگ کوچ میں سوار سمگلر کے قبضے سے برآمد کی گئی۔کارروائی میں منشیات سمگلرز سے ساڑھے 52 کلو گرام چرس اور کرنسی سمگلر سے ساڑھے نو لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔پکڑی گئی منشیات اور جعلی کرنسی خیبر اور درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع کو سمگل کی جارہی تھی۔زیر حراست سمگلرز کے خلاف تھانہ جرما میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے