اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم اور حکومت کے مابین مذاکرات سے متعلق کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے کمیٹی بنانے کے لیے درخواست کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری اور میں نے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، فرانسیسی سفارتکار کی بے دخلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کریں گے۔اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  کالعدم ٹی ایل پی سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پیر کو صبح 10 بجے ٹی ایل پی کے لوگ وزارت داخلہ میں آئیں گے۔ حکومت شیڈول فور کو بھی دیکھے گی۔شیخ رشید نے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ راستوں سے کنٹینرز سائیڈ پر کر دیں۔ اصل بات یہ ہے کہ مذہبی لوگوں سے ٹکرا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ میری سعد رضوی سے ون آن ون اور میٹنگ میں بات چیت ہوئی، فرانس کے سفیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کا اعتراض درست تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران سابقہ معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور شیڈول فور کو بھی دیکھیں گے، ٹی ایل پی کے رہنما وزارت داخلہ کا دورہ کریں گے۔شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذاکرات کے آغاز میں تاخیر کیوں ہوئی، اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے، ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا دورانیہ 8 گھنٹے طویل تھا۔انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کنٹینرز ایک طرف کردیں جبکہ جی ڈی روڈ پر موجود رکھیں کیونکہ ٹی ایل پی کے احتجاج شرکا بدھ تک تحیصل مرید کے میں موجود رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے جاں بحق ہونے سے متعلق ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں، اگر وہ دعوی کررہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر تمام سیاسی جماعتوں بشمول پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوں اور اگر وقت آیا تو ایسا کروں، یہ سب الیکشن مہم کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اب الیکشن بجٹ دے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے