لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ، یہ عناصر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے قومی مفادات کو دا پر لگارہے ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہے، بدقسمتی سے ان عناصر کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے، یہ عناصر اپنے دور میں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی مٹی ہم سے بھائی چارے، اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کررہی ہے، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے۔ ملک میں استحکام کے لئے ذاتی مفادات کی سیاست کو خیرباد کہنا ہوگا، اپوزیشن کو موجودہ نازک حالات میں انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے