اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔پاکستان واپسی کے لیے ریاض میں سعودی نائب وزیرخارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کہا۔اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا جس میں وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور وزیر توانائی بھی شامل تھے۔دوسری جانب سعودی عرب میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے کشمیر، اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے تو ہمارے درمیان اور کوئی مسئلہ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے