اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3000سے تجاوز کرگئی۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 91کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کر 3083 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے کل کیسز میں سے 1824 کا تعلق دیہی جبکہ 1259 کا شہری علاقوں سے ہے۔رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 757 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، فیڈرل جنرل اسپتال میں 335، پمز میں 282،پولی کلینک میں 108، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 144،ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں 37 مریض لائے گئے، اس کے علاوہ نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 1400سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 11 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے