تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تھانہ چوک میں مہنگائی اور بیروزگائی  کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی، مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز علی خان، سابق صوبائی صدر پختون ایس ایف ادریس خان، تحصیل رہنما شوکت علی خان، ممبر صوبائی کونسل شاہ روم خان ایڈوکیٹ، تحصیل جنرل سیکرٹری ضیاء الحق ایڈوکیٹ، اور دیگر مقامی رہنماؤں برادر خان، تھانہ بازار صدر فضل قادر خان، کاشف خان، امیر اکبر اوردیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا۔ مقریرین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا، غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے وعدے بھلادئے۔ انہوں نے کہ وقت آگیا ہے کہ  ناکام حکمران اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے