سوات (مانند نیوز ڈیسک) 16 اکتوبر 2021 ء سے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 138 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 263 روپے مقرر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 164 روپے، پیر بابا 118 روپے، الپوری 99 روپے، بیشام 158 روپے،  تیمر گرہ 133 روپے، سخاکوٹ 107 اور درگئی 103 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرون سوات مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ چھ روپے، منگلاور 15 روپے، کبل 15 روپے، ناگوہا 34 روپے اور مینگورہ سے سنگوٹا 12 روپے مقرر کیا گیا ہے۔مینگورہ سے اسلام پور 17 روپے، مالم جبہ 64 روپے جبکہ مینگورہ سے کالام 148 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے