اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہئے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم کونا چاہیے، راستے فوری طورپر کھول دیئے جائیں، مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں کہ راستے سے کیکر بھی ہٹا دینا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے، ہم نے بھارت کو شکست دی بڑے عرصے بعد خوشی آئی، بھارت کو ایسی شکست دی کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی، اب ان کو آرام آگیا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے