کراچی (مانند نیوز ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹربینک میں ڈالر 172.60 روپے کا ہوگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس 46ہزار 17 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ روز نیشنل بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر منتقل کیے تھے۔ جس کا مثبت اثر پاکستانی روپے پر پڑا،سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو ہمیشہ سہارا دیتا رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے