نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی۔9 سالہ بچی کیساتھ نازیبا حرکات اور شور مچانے پر ساتھ لے جانے والا ملزم گرفتار۔سرتاج خان SHO کینٹ معمول کے گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ حکیم آباد کے علاقے میں ایک بندہ سکول جاتی ہوئی ایک 09 سالہ بچی کیساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔بچی کے شور مچانے پر اُسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو محفوظ کر لیا گیا۔بچی کے  بہادری پر حوصلہ افزائی کرکے صیح سلامت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم عدنان ولد محمد رمضان ساکن کوہاٹ حال حکیم آباد کو تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔ملزم بچی کا پڑوسی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے