لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانیہ نے آئندہ ہفتے مزید 7 ممالک کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے کورونا سفری ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیں گے، جس میں کولمبیا، ڈومینیکن رپبلک، ایکواڈور، ہیٹی، پاناما، پیرو اور وینزویلا کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے گا۔ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔ برطانوی وزیرٹرانسپورٹ برطانوی تسلیم شدہ ویکسی نیشن والے ممالک میں مزید 30 ملک شامل کریں گے۔ تاہم ریڈ لسٹ کے نظام کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا جائے گا، اور اگر کورونا کی نئی اقسام سامنے آئیں توبرطانیہ کی جانب سے مستقبل میں ممالک کو دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے۔سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے کہا کہ یہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے اہم ہے اور قرنطینہ کے لیے ہوٹل کے کمروں کو سٹینڈ بائی پر رکھا جا رہا ہے۔برطانیہ نے پاکستان کو بھی 5ماہ تک سفری ریڈ لسٹ میں شامل رکھا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے