راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کالعدم ٹی ایل پی کے 82 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد جاری ہے۔ ممکنہ لانگ مارچ سے قبل تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعت کے کارکنوں کی رہائی کا دوسرے روز بھی سلسلہ جاری رہا۔ اڈیالہ جیل سے 82 کارکن رہا کر دیئے گئے۔ مجموعی طور پر 234 کارکنوں کو سینٹرل جیل اڈیالہ نظر بند کیا گیا تھا، ان میں سے 50 کارکنوں کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔ مزید کارکنوں کی رہائی بھی مرحلہ وار جلد ہو سکے گی۔دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کا وزیر آباد کے پارک میں پڑا، گجرات میں دریائے چناب کا پل مسلسل 11 ویں روز بھی بند ہے۔ جس کے باعث جی ٹی روڈ مکمل نہ کھلنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے