لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کی سروس شاندار ہے، سپریم کورٹ میں پاناما معاملے پر کیس لڑ رہا تھا تو یہ کہا تھا کہ یہ قطری خط نہیں ریسکیو 1122 ہے، ایک اسلام آباد بڑے بڑے لوگوں کا ہے اور دوسرا وہ اسلام آباد ہے جہاں غریب لوگ پلتے ہیں، اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں، کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے ٹیم کا ہونا ضروری ہے، اگلے ہفتے آپ کو اسلام آباد دعوت دیتے ہیں، ہم آپ کو 20 گاڑیاں دیں گے، اصل دین انسانیت کی خدمت اور انسانوں کی جان بچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے سعد رضوی کی بات چیت فرانس کے مسئلے پر ہوئی تھی، تحریک لبیک سے معاملات 2 وزرا دیکھ رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں، ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، چالیس سال سے وزیر ہوں اور یہ میری پندرہویں وزارت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے