بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)کیٹگری اے ہسپتال بٹ خیلہ کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل نے واضح کیا ہے کہ ہسپتال میں کارپارکنگ ختم نہیں کی ئی
یہ ٹھیکہ مرو جہ سر کاری طریقہ کار کے تحت کھلی بولی کے ذریعے نیلام کیا گیا ہے اور اسے مکمل قانو نی تحفظ بھی حا صل ہے کنٹریکٹر نے سب سے زیادہ بولی ماہانہ4لاکھ50ہزار روپے دے کر یہ ٹھیکہ لیا ہے اور اس کی باقاعدہ وصولی ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ یہ ہسپتال کے ریونیو کا ایک اہم ذریعہ ہے انھوں نے کہاکہ متعلقہ کنٹریکٹرسے ہسپتال انتظامیہ ہر وقت رابطے میں رہتی ہے اور انھیں تمام شہریوں سے اخلاق اور شائستگی سے پیش آنے کا پابند بنایا گیاہے انھوں نے کہا کہ پارکنگ فیس کی وصول سے نہ صرف ہسپتال میں غیر متعلقہ و غیر ضروری گاڑیوں ورکشوں کی آمد ورفت کا سلسلہ بند ہو گیا ہے بلکہ ہسپتال کے اندر سے ملازمین اور شہریوں کی گاڑیوں کی چوری کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ اس بارے مقامی سماجی وسیاسی حلقوں معززین علاقہ اور میڈیاکے مشوروں و تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے