لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، مزید 5افراد جاں بحق ہو گئے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 525نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی سے ڈینگی کے 28، گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 8، اوکاڑہ سے 7 جبکہ ملتان اور شیخو پورہ سے 5، 5 مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 18 ہزار 175 اور لاہور میں 13 ہزار 274 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی بخار سے لاہور میں 4 اور راولپنڈی میں 1 مریض دم توڑ گیا۔رواں سال صوبے میں ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے ہسپتا لوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 187 اور لاہور کے اسپتالوں میں 1 ہزار 524 مریض داخل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے