پشاور (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول پر ہی ہوں گے۔ عوام گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ تصدیق کے بغیر خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جھوٹی خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے