اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے، ٹیکس دہندگان کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا لیکن ٹیکس سب کو دینا ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد 30 سال سے کم عمر ہے، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری سے ترقی ہوگی، کامیاب جوان پروگرام کی بنیاد چھوٹے قرض پر رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی آمدن سے متعلق تمام معلومات مل چکی ہیں، ایف بی آر اور نادرا کا ڈیٹا ایک ہوگیا، حکومت نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرکے ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔ ٹیکس کے نظام کو سہل کر رہے ہیں، اگلے دو سال میں صرف دو ٹیکسز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی لاگو ہوں گے، باقی تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے، ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی مداخلت ختم کردی، ساٹھ کی دہائی میں پاکستان چوتھی بڑی معاشی طاقت تھے، ہمیں معاشی طاقت کو واپس لانا اور عالمی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہے، ہم ٹیکس کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، ٹیکس دہندگان کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا لیکن ٹیکس سب کو دینا ہوگا، یہ بھول جائیں کہ ٹیکس نہیں دینا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای اور آئی ٹی سیکٹر میں لوگوں کے پاس پیسا نہیں ہے تو ہم دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے