پبی (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا لازمی ویکسینیشن نظام کے تحت موئثرکاروائیاں جس کے تحت کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیکنگ اور موقع پرلازمی ویکسینیشن زور و شور سے جاری ہے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کا ضلع بھر میں ہوٹلز, ریسٹورانٹس, شاپنگ مالز, پٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ اڈوں اور پبلک گاڑیوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہوراور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی شفیق آفریدی کا پٹرول پمپس اور دوکانات میں لازمی ویکسینیشن کے تحت کاروائی کی۔کورونا ویکسینیشن نہ کرانے پر متعدد افراد موقع پرجرمانہ عائد کر د یا جبکہ غیر ویکسین شدہ افراد کو خدمات مہیاء کرنے پر متعدد دوکان سیل کردی گئی ہے۔انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں غیرویکسین شدہ افراد کو موقع پر ویکسینیشن کروارہے ہیں۔ ہوٹلز, ریسٹورانٹس, شاپنگ مالز, پٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ اڈوں اور پبلک گاڑیوں سمیت دیگر سروسز میں لازمی کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے