ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن ریٹا ئرڈ ندیم نا صر نے کہا ہے حکومت کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کے لیے سبسڈائزڈ نرخوں پر 118میٹرک ٹن چینی کی فراہمی کر دی گئی ہے یہ چینی ضلع ایبٹ آباد کی تمام تحصیلوں میں رجسٹرڈ 37ڈیلرز کو روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد شہا ب خا ن کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شا د محمد خا ن کے ہمراہ حویلیاں فوڈ گودام کا معائنہ کیا۔انہوں نے چینی کی آمد اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفائیڈ دکانداروں کو چینی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔چینی ہول سیل ریٹ پر86 روپے فی کلو گرام جبکہ ریٹیل پر 90 روپے فی کلو گرام عام شہریوں کو مسیر ہو گی۔ عام شہری 05 کلو گرام تک چینی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر حاصل کر سکیں گے اور ڈیلرز کے لیے ضروری کر دیا گیا ہے کہ وہ تمام کسٹمرز کا ریکارڈ بھی مرتب رکھیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام 37 سٹورز پر لوکل گورنمنٹ سیکرٹریز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تا کہ حکومتی سبسڈی سے عام شہری فائدہ اٹھائیں اور شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے