اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایرا کو تمام زیر تکمیل منصوبے جون 2022 تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کوچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے زیرتکمیل منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین ایرا نے عدالت کو بتایا کہ 14 ہزار میں سے صرف تین ہزار منصوبے رہ گئے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر چیئرمین ایرا نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے منصوبے مکمل ہونا رہ گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تعلیم اور صحت ترجیح ہوتی تو سال بھر میں یہ منصوبے مکمل ہو جاتے۔سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ حکومتوں کی غفلت سے تعلیم صنعت بن چکی، پہلے آٹھ روپے کالج کی فیس ہوتی تھی اب چھوٹے بچے کی فیس 30 ہزار ہے، مفت تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کے پی حکومت ایرا کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے۔ عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت سے پیش رفت اور تعمیر شدہ سکولوں میں طلبا واساتذہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے