اسلام آباد،لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں۔ لاہور سب سے زیادہ متاثر، مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، ادھر خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پنجاب میں ڈینگی کے مزید 501 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات کے بعد صوبے میں ڈینگی سے مجموعی اموات کی تعداد 81 ہوگئی۔ پنجاب میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 595 ہوگئی۔ لاہور میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 525 ہے۔اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 19 مریض سامنے آئے، ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہزار 190 ہوگئی۔ ڈینگی سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہوگئی۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 7 سو 87 مریض ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی سے صورتحال بگڑنے لگی، مزید 237 کیس رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 630 ہوگئی، پشاور میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 198 ہے۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے