ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختو نخوا حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکی جانب سے بزرگ شہریوں کے لیے کھلی کچہری بروز بد ھ  ڈسٹر کٹ کو نسل ہا ل ایبٹ آباد میں منعقد ہو ئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف/ ہیومن رائٹس) ایبٹ آباد محمد عابد بزرگ شہریوں کے لیے منعقدہ کھلی کچہری میں شکایات سنی۔کھلی کچہری میں ں بڑی تعداد میں بزرگ شہریوں نے شرکت کی اور اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیبزرگ شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے