اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سب مسئلوں کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی نہیں جب کہ اے پی ایس شہدا کے لواحقین کی درخواست آئے گی تو کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی،گیم صرف عمران خان کی ہے، کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی اور پانچ سال پورے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان قابلِ احترام اور پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرِ خارجہ نہیں ہوں کہ ٹی ٹی پی کے مذاکرات کا علم ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے