گوجرانوالہ (مانند نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں ہیپاٹائٹس نے کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صرف گوجرانوالہ ہی نہیں بلکہ پنجاب میں اسی قسم کی صورتحال درپیش ہے تاہم رواں سال گوجرانوالہ میں سول ہسپتال، سوشل سکیورٹی ہسپتال، واپڈا اور پولیس ہسپتال کے ریکارڈ میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا اور ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔بیشتر علاقوں کے شہری جب گھروں کے نل کھولتے ہیں تو اس سے سیاہ رنگت کا پانی نکلتا ہے کیونکہ سیوریج کے ناقص نظام کے باعث پینے کے پانی میں گٹر کا پانی و فضلہ مکس ہو جاتا ہے۔ معالجین نے کہا کہ اس موذی بیماری سے بچنے کے لیے شہری پانی ابال کر استعمال کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے