درگئی (نمائندہ مانند) ملاکنڈ ليويزنے محمدذادہ آگراوال قتل کے دوملزم زبير اور داود کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان سے کلاشنکوف اور موٹرسائيکل برآمد کرليا، ڈی سی ملاکنڈ۔ ملزمان میڈیا کو پیش جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے  انور اللہ ۔۔۔۔ نمائندہ مانند ملاکنڈ۔مالاکنڈ لیویز نے سخاکوٹ کے مقامی صحافی محمد زادہ کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ انوار الحق نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کی مدد سے با آسانی ممکن ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے واردات کا اعتراف کر لیا ہے۔

مالاکنڈ لیوی لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے مقتول نوجوان عمر حیات کے قاتلو ں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد زادہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کا تعلق سخاکوٹ سے ہے جن کی شناخت زبیر اور داد موسی بابا کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ فرانزک ٹیموں اور خفیہ اداروں کی محنت سے ملزمان کوگرفتار کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ قتل منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش سے جڑ ا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف بھرپور مہم جاری رہے گی ۔ا نہوں نے اعلان کیا کہ مقتول نوجوان کے نام سے منسوب محمد زادہ نارکوٹکس فورس تشکیل دی جارہی ہے۔ انہوں نے 30 منشیات فروشوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے