ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) پور ملک کی طر ح آج بروز پیر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے ضلع ایبٹ آباد میں بھی 15 تا 27 نومبرانسداد خسرہ اور روبیلامہم کا افتتاح کر دیا۔یہ مہم 15 تا 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں ضلع بھر کے 09 ماہ سے لے کر 15 سال سے کم عمر کے 6لا کھ بچوں کو اس مہم کے دورا ن خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے اور ڈراپس پلائے جائیں گے۔ مہم کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام والدین سے گزارش کی کہ وہ حکومت کی جانب سے اپنے 09 ماہ سے لے کر15 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی فری ویکسینیشن کروا کر انہیں بیماری سے محفوظ بنائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈا کٹر شا ہ فیصل خا نزدہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈا کٹر شہزاد اقبا ل، ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر اشفاق، نمانئدہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے