ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا ہے کہ دور افتادہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی تر جیعات میں شامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع کے دور افتادہ علاقہ جات میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی صدارت میں برمی گلی، کیری رائکی میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے موقع پر لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے محکمہ جات کے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سی اینڈ ڈبلیو، واپڈا، محکمہ خوراک، محکمہ لائیو سٹاک، تحصیداران، ریونیو سٹاف اور دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کو سراہا اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کی درخواست بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے