اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) راولپنڈی اور اے این ایف انٹیلی جنس کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 الگ الگ کارروائیوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق ترکی سے براستہ دوحہ پاکستان آنے والے صوابی کے رہائشی محمد فواد نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 452 گرام کوکین برآمد ہوئی، برآمد شدہ کوکین ٹرالی میں موجود لیڈیز پرس اور ٹرالی کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔دوسری کارروائی میں نائیجیرین باشندے کو شک کی بنا پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیاتاہم دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے پیٹ سے 5 منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم کی شناخت چکووجیکوو ایکیجی کے نام سے ہوئی۔اے این ایف حکام نے کہا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے