لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے، اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے، ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے۔ انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے، ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے