واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے 9اور 10 دسمبر کو جمہوریت پر بات کرنے کے لیے ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں 110ممالک کو شرکت کی دعوت دے دی تاہم چین،ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور قطر کو نہیں بلایا گیا۔محکمہ خارجہ نے 9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی دوروزہ ورچوئل کانفرنس میں شامل ممالک کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ مشرق وسطی سے صرف عراق اور اسرائیل کو دعوت دی گئی ہے۔کانفرنس سے متعلق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آمریت، کرپشن کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا احترام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے