بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈسیک) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیر اہتمام سی سی ٹی وی کیمرے اور آفس آٹو میشن کا تین ماہ کا کورس اختتام پذیر ہو گیا   یو تھ پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں کے 50نوجوانوں نے ٹریننگ مکمل کی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ یو تھ آفیسر اظہار الدین اور برائٹ فیو چر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر انجینئر کلیم اللہ نے کورس شرکاء میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے ڈی وائی اونے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جدید تعلیم وتربیت کے ذریعے نوجوان نہ صرف روزگار کے دستیاب وسیع مواقع سے مستفید ہونگے بلکہ ملک وقوم کی ترقی میں بھی اپنا کراربہتر طر یقے سے ادا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے اسلئے ان سہولتوں سے فائدہ اٹھانا وقت کا تقاضا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے