بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) انجمن تاجران بٹ خیلہ کے صدر زوار حسین نے کہا ہے کہ تا جر و سرمایہ کار علاقے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اسلئے حکومت انھیں سازگار ماحول اور سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں تا کہ یہاں پر تجارت او سیاحت کو فروغ مل سکے انھوں نے اماندرہ میں لیوی گشت بڑھانے اور ٹریفک سسٹم کی بہتری پر زور دیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے بٹ خیلہ میں جد یدشاپنگ مال الحرم سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا سنٹر کے ایم ڈی حاجی اسرار محمد اور بیرون ملک مقیم فیصل آباد کے صنعتکارمیاں محمد سرورتاجر رہنما زاکر اللہ اور میاں عزیز الحق نے بھی اس موقع پرخطاب کیا جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی سماجی وسیاسی حلقوں تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے