اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران کم نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آنے لگیں۔کراچی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بھی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ سکولز اور ملازمین بغیر ناشتے کے دفاتر میں جانے پر مجبور ہیں،گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے حیدرآباد میں چوڑی کی گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین بھی پریشان ہیں۔گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین نے کہا کہ گیس نہ ہونے سے ان کا کام ختم ہورہا ہے،خاص طورپر گھریلو صارفین کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے