کالے (مانند نیوز ڈیسک) فرانس سے برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے باعث ہونیوالی ہلاکتیں 31 تک پہنچ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشتی میں 34 افراد سوار تھے، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کے ساحل پرپیش آیا۔ فرانسیسی جہاز نے پانی میں لاشوں کو تیرتا دیکھنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا  جو ابھی تک جاری ہیں۔ مقامی حکام نے کہا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے