اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس چیف کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت اوراسے مستردکرتے ہیں۔ ہندوتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس-بی جے پی گٹھ جوڑ ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کیامن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ بھارت کے ان خطرناک ہتھکنڈوں کا مقصد ملک میں موجود اقلیتوں کو پسماندہ رکھنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے