جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام تحصیل جمرود چیئرمین شپ کے امیدوار مولانا سعید خان آفریدی نے تمام نیبر ہوڈ و وی سی کے امیدواروں اور رہنماووں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں موجودہ حکمران اور منتخب نمائندگان کو یکسر مسترد کریں کیوں کہ انہوں نے جمرود کے عوام کے مسائل حل نہیں کیے جو قابل افسوس ہے۔اس موقع پر جے یو آئی کے ترجمان قاری جہاد شاہ افریدی،سید کبیر افریدی،مولانا گل نواز،مولانا درویش اور مولانا غفران اللہ خیبری اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ شاہ کس گیٹ کو گاڑیوں کے لیے کھول دے گے کیوں کہ شاہ کس کے عوام کو امدروفت میں مشکلات کا سامنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے باکردار اور علماء کرام کو بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتاریں ہیں اس لیے جمرود کے عوام سے مکمل سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور منتخب نمائندگان نے جمرود کے عوام سے وعدے ایفا نہیں کیں علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ،ریگی للمہ مسئلہ حل نہیں کیا اس لیے تیراہ متاثرین سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے جمعیت علماء اسلام  کے امیدواران کو سپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندگان سے عوام مایوس ہوچکے ہیں اور فضاء جمعیتِ علماء اسلام اور کتاب کے لیے سازگار ہے اور جمرود کے عوام ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہمیں سپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مقتدر قوتیں بلدیاتی انتخابات ہر اثر انداز کرنے کی کوشش نہ کریں اور عوام جیسے چاہے ان کے ووٹ کو عزت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جمرود کے مسائل کے حل صرف جمعیتِ علماء اسلام کے پاس ہے ہر دکھ درد میں جمعیت کے کارکن پیش پیش ہے اس لیے سرمایہ داروں اور موجودہ حکومتی پارٹی کے امیدواروں کو مسترد کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے